لاہور: صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت محکمہ صحت و آبادی میں کابینہ کمیٹی برائے متعدی امراض کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈینگی کی تازہ صورتحال، ہائی رسک اضلاع میں انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں اور گزشتہ احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔
تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، سی ای اوز اور طبی ماہرین نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ وزرائے صحت نے فیلڈ سٹاف کو الرٹ رہنے، 100 فیصد حاضری یقینی بنانے اور کنسٹرکشن سائٹس و قبرستانوں میں خصوصی سرویلنس کی ہدایت کی۔
وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ڈینگی کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، جبکہ خواجہ سلمان رفیق نے تمام محکموں کو بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت دی۔