شہر میں سٹریٹ کرائم  بڑھ گئے، 24 گھنٹے میں 267 وارداتیں

شہر میں سٹریٹ کرائم  بڑھ گئے، 24 گھنٹے میں 267 وارداتیں

لاہور:شہر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مختلف علاقوں میں چوروں نے چار گھروں کا صفایا کر دیا جبکہ ڈاکوؤں نے ستر شہریوں کو نقدی اور موبائل فون چھین لیے۔ اس دوران اکیس موٹرسائیکلیں بھی چوری ہو گئیں۔

پولیس نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگز: