لاہور:محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جو 18 اکتوبر تک موثر رہے گی۔ اس کے تحت ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیاں، دھرنے اور عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔
پابندی کے تحت ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر بھی مکمل روک ہے، سوائے اذان اور جمعہ کے خطبے کے۔ اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت اور تقسیم پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، جنازہ اور تدفین پر نہیں ہوگا جبکہ سرکاری افسران اور اہلکار جو فرائض انجام دے رہے ہیں، اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔