لاہور: اقبال ٹاؤن میں سی سی ڈی اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ، ایک ملزم زخمی گرفتار

لاہور: اقبال ٹاؤن میں سی سی ڈی اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ، ایک ملزم زخمی گرفتار

لاہور: لاہور کے علاقے ہنجروال میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

 سی سی ڈی اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ ہنجروال میں واقع ایک مکان میں خطرناک ڈاکو چھپے ہوئے ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا۔

پولیس کے مطابق، چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی، جس پر پولیس کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی ہو گیا، جس کی شناخت سبحان کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ دیگر ممکنہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور زخمی ملزم سے اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

ٹیگز: