گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا بلدیاتی ایکٹ 2025ء پر بیان

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا بلدیاتی ایکٹ 2025ء پر بیان

لاہور:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی ایکٹ 2025ء ان کے دستخط کا منتظر ہے اور وہ اس قانون کی تفصیلات کو سمجھنے کے منتظر ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ایسی قانون سازی ہونی چاہیے جو شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرے اور سڑکیں بند کرنے، غریب تاجروں کی دکانوں کو نقصان پہنچانے اور عوام کی جان و مال کو متاثر کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا انتظام کرے۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ جو لوگ اپنے ملک کی بدنامی کے لیے انٹرنیشنل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرتے ہیں، ان کے لیے بھی سخت سزا کا قانون ہونا چاہیے تاکہ قانون کی حکمرانی قائم رہے اور امن و امان کی صورتحال بہتر ہو۔

ٹیگز: