لاہور:بلال اعجاز نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کا استعفیٰ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو بھجوا دیا گیا ہے۔
بلال اعجاز نے 22 نومبر 2024 کو جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب کا عہدہ سنبھالا تھا۔ ان کے استعفے کی وجوہات کا فوری اعلان نہیں کیا گیا۔