سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، انیس ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا

سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، انیس ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا

لاہور:آج سونے کی قیمتوں میں تیز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث چوبیس قیراط خالص سونا چار لاکھ چوہتر ہزار روپے فی تولہ تک پہنچ گیا ہے۔

مزید برآں، بائیس قیراط سونے کی فی تولہ قیمت چار لاکھ چونتیس ہزار پانچ سو روپے جبکہ اکیس قیراط سونا چار لاکھ چودہ ہزار سات سو پچاس روپے فی تولہ پر فروخت ہو رہا ہے۔

یہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ملکی معاشی صورتحال کے باعث ہوا ہے۔

ٹیگز: