پنجاب حکومت کا غیرقانونی اسلحہ کی فوری ریکوری اور کنٹرول کے لیے سخت اقدامات کا اعلان

پنجاب حکومت کا غیرقانونی اسلحہ کی فوری ریکوری اور کنٹرول کے لیے سخت اقدامات کا اعلان

لاہور:پنجاب حکومت نے غیرقانونی اسلحہ کی فوری ریکوری کا حکم جاری کر دیا ہے۔ حکومتی احکامات کے مطابق تمام غیرقانونی اسلحہ ایک ماہ کے اندر جمع کرایا جائے گا جبکہ قانونی اسلحہ رکھنے والے افراد کو اپنا اسلحہ رجسٹرڈ کرانے کا الٹی میٹم بھی دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، اسلحہ فروشوں اور تمام ڈیلرز کے اسلحہ اسٹاک کا مکمل معائنہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پنجاب میں نئے اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی۔

حکومت نے اسلحہ فیکٹریز اور مینوفیکچررز کو ریگولرائز کرنے کی سفارش بھی کی ہے تاکہ اسلحہ کی پیداوار اور فروخت پر مؤثر کنٹرول ممکن بنایا جا سکے۔ مزید برآں، غیرقانونی اسلحہ رکھنے کی سزا میں اضافے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

ٹیگز: