لاہور: صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے سروائیکل کینسر ویکسین پروگرام کے خلاف غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو افراد ویکسین کے خلاف غلط وڈیوز بنا کر پھیلا رہے ہیں، ان کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست دائر کی جائے گی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
وزیر صحت نے بتایا کہ اب تک پنجاب میں 5 لاکھ سے زائد بچیوں کو سروائیکل کینسر کی ویکسین لگائی جا چکی ہے، جو اس بیماری کے خلاف اہم حفاظتی قدم ہے۔