گورنر پنجاب کا کلائمیٹ چینج پر اہم بیان، قومی و بین الاقوامی سطح پر روڈ میپ کی ضرورت پر زور

گورنر پنجاب کا کلائمیٹ چینج پر اہم بیان، قومی و بین الاقوامی سطح پر روڈ میپ کی ضرورت پر زور

لاہور: گورنر پنجاب نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ان پانچ ممالک میں شامل ہے جو موسمی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان کا کاربن اخراج بہت کم ہے، مگر موسمی تبدیلیوں کے باعث ملک کو شدید نقصانات کا سامنا ہے۔

گورنر نے موسمی تغیرات سے نمٹنے کے لیے ایک واضح روڈ میپ کی تیاری کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس حوالے سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر مباحثے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اداروں، عوام اور جامعات کو مشترکہ کوششوں سے اس چیلنج کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی سازی وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ پرانی سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ملک کی بقا کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔ گورنر نے تعلیمی نصاب میں موسمی تبدیلیوں سے متعلق تبدیلیوں کی بھی اہمیت اجاگر کی اور تمام جامعات کو کلائمیٹ چینج کے پروگرام شروع کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے بتایا کہ کئی جامعات نے بی ایس اور ایم ایس سطح پر ایسے پروگرام شروع کر دیے ہیں جبکہ باقی جامعات میں بھی جلد اقدامات کیے جائیں گے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اقوام متحدہ کے ایس ڈی جی ایس اے پروگرام کے اہداف حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے، جو موسمی تبدیلیوں کے علاوہ غربت کے خاتمے کے لیے بھی جامع منصوبہ ہے۔

ٹیگز: