لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملکہ کوہسار مری کے جنگل کی حدود میں تجاوزات کے خلاف پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERRA) کی ٹیموں نے گرینڈ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
نمائندہ لاہور رنگ اسامہ جہانگیر کے مطابق مری میونسپل فاریسٹ کی حدود میں کی گئی کارروائی کے دوران احاطہ نور خان میں غیر قانونی تجاوزات کو گرا دیا گیا جبکہ 450 فٹ لمبی سرحدی دیوار بھی مسمار کر دی گئی ہے۔ اس کارروائی کا مقصد جنگلات کی حفاظت اور قدرتی وسائل کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی ٹیموں کو شاباش دی اور کہا کہ حکومت جنگلات کے تحفظ اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔