لاہور:لاہوریوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں عالمی معیار کے ایمپریل کالج لندن کا کیمپس قائم کیا جائے گا۔ اس کیمپس کا سنگ بنیاد نومبر میں رکھا جائے گا، جس کے ساتھ ایک جدید ترین تین سو بیڈ پر مشتمل ہسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔
یہ اعلان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس میں کیا گیا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے دریائے راوی پر واقع روڈا پرائمری بند کو ممکنہ سیلاب سے پہلے مکمل کرنے کا ہدف بھی مقرر کیا۔
مزید برآں، وزیراعلیٰ مریم نواز نے روڈا کا ایک قابل عمل بزنس پلان بھی طلب کر لیا ہے تاکہ اس منصوبے کی تیز رفتاری اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ اقدامات نہ صرف لاہور میں تعلیم اور صحت کے شعبے کو مضبوط کریں گے بلکہ شہر کی بنیادی انفراسٹرکچر کی بہتری کا باعث بھی بنیں گے۔