انسداد پولیو مہم: پانچویں روز تک 21 لاکھ 32 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے

انسداد پولیو مہم: پانچویں روز تک 21 لاکھ 32 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے

لاہور:انسداد پولیو مہم کے پانچویں روز تک لاہور میں 21 لاکھ 32 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ پولیو مہم کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب نے انسداد پولیو مہم کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں جا کر پولیو مہم کی کوریج کو خود مانیٹر کریں تاکہ ہر بچے تک قطرے پہنچ سکیں۔

یہ مہم بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے کے لیے حکومت کی سنجیدہ کوششوں کا حصہ ہے، جس میں عوامی شراکت داری اور محکمہ صحت کی مکمل توجہ شامل ہے۔

ٹیگز: