پنجاب حکومت کی وارننگ: ایک ماہ میں غیر قانونی اسلحہ جمع کراؤ ورنہ سخت قانونی کارروائی ہوگی

پنجاب حکومت کی وارننگ: ایک ماہ میں غیر قانونی اسلحہ جمع کراؤ ورنہ سخت قانونی کارروائی ہوگی

لاہور:پنجاب حکومت کی ہدایت پر پولیس نے غیر قانونی اسلحہ جمع کروانے کے لیے ایک مہینے کی مہلت دے دی ہے اور اس دوران تعاون نہ کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ پنجاب پولیس نے اس ضمن میں الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔

پولیس نے رواں سال کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک 7,247 افراد غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں گرفتار ہو چکے ہیں۔ اسی دوران برآمد ہونے والا اسلحہ درج ذیل ہے

43 کلاشنکوف
333 رائفلیں
277 گنز
6,441 پسٹل
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مہم عوامی تحفظ اور قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے، اور جو بھی غیر قانونی اسلحہ جمع کروائے گا اسے قانونی تحفظ یا نرم رویہ دیا جا سکتا ہے، جبکہ مہلت ختم ہونے کے بعد سخت کارروائیاں شروع کی جائیں گی۔

ٹیگز: