افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹرائی نیشن سیریز سے دستبرداری کا اعلان کر دیا

افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹرائی نیشن سیریز سے دستبرداری کا اعلان کر دیا

لاہور:افغان کرکٹ بورڈ نے نومبر کے آخر میں پاکستان میں منعقد ہونے والی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔ سہ ملکی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیموں کو حصہ لینا تھا، تاہم افغان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ وہ اس بار اس سیریز میں شرکت نہیں کرے گا۔ اس فیصلے کو افغانستان اور بھارت کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی روشنی میں دیکھا جا رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل نہیں آیا۔

ٹیگز: