پنجاب میں دفعہ 144 کی توسیع، احتجاج اور اجتماعات پر پابندیاں سخت

پنجاب میں دفعہ 144 کی توسیع، احتجاج اور اجتماعات پر پابندیاں سخت

لاہور: پنجاب حکومت نے دفعہ 144 کے نفاذ کی مدت میں سات روز کی توسیع کر دی ہے، جس کے تحت صوبے میں ہر قسم کے احتجاج، جلوس، جلسے، ریلیاں، دھرنے اور عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔

محکمہ داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ دفعہ 144 کے تحت چار یا زائد افراد کا عوامی مقامات پر جمع ہونا ممنوع ہے، جبکہ ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ لاؤڈ سپیکر کا استعمال صرف اذان اور جمعہ کے خطبے تک محدود رہے گا، دیگر مواقع پر مکمل پابندی ہوگی۔

اشتعال انگیز، نفرت یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت اور تقسیم پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ تاہم، شادی کی تقریبات، جنازہ اور تدفین کے دوران دفعہ 144 کا اطلاق نہیں ہوگا۔

محکمہ داخلہ نے جمعہ 24 اکتوبر تک دفعہ 144 کے نفاذ کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ٹیگز: