پی سی بی نے 2025-26 کے لیے 30 کھلاڑیوں کو سینٹرل کانٹریکٹس جاری کر دیے

پی سی بی نے 2025-26 کے لیے 30 کھلاڑیوں کو سینٹرل کانٹریکٹس جاری کر دیے

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2025-26 کے کرکٹ سیزن کے لیے 30 قومی کھلاڑیوں کو سینٹرل کانٹریکٹس جاری کر دیے ہیں، جو یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک مؤثر ہوں گے۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں اس بار تین کھلاڑیوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 2024-25 میں 27 کھلاڑیوں کو کانٹریکٹس دیے گئے تھے جبکہ اس بار یہ تعداد 30 ہو گئی ہے۔ اس سال کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اے کیٹیگری کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے، جس میں گزشتہ سال بابر اعظم اور محمد رضوان شامل تھے۔

12 نئے کھلاڑی شامل
اس سال سینٹرل کانٹریکٹس میں 12 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، جن میں:احمد دانیال ، فہیم اشرف ، حسن علی ،  حسن نواز ، حسین طلعت ، خوشدل شاہ ، محمد عباس ، محمد حارث ، محمد نواز ، صاحبزادہ فرحان ، سلمان مرزا اور صوفیان مقیم شامل ہیں ۔

بی کیٹیگری

بابر اعظم  ، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی ، فخر زمان،  شاداب خان ، ابرار احمد ،حارث رؤف ، حسن علی ،صائم ایوب ،سلمان علی آغا موجود ہیں ۔
سی کیٹیگری

سعود شکیل ، فہیم اشرف،  عبداللہ شفیق ، نسیم شاہ ، ساجد خان ، محمد نواز ، محمد حارث ، حسن نواز ، نعمان علی  اورصاحبزادہ فرحان 
ڈی کیٹیگری

محمد عباس ،محمد وسیم جونیئر ، شان مسعود ، حسین طلعت ، محمد عباس آفریدی ، خوشدل شاہ ، احمد دانیال ، سلمان مرزا ، خرم شہزاد اور صوفیان مقیم
پی سی بی کے مطابق یہ کانٹریکٹس کھلاڑیوں کی حالیہ کارکردگی، فٹنس اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیے گئے ہیں، اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ یہ اقدام قومی ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔

ٹیگز: