اسلام آباد :وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ریلوے کے شعبہ مکینیکل کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مکینیکل شعبے کی کارکردگی میں بہتری کے لیے ایک واضح ٹارگٹ مقرر کیا جائے گا، جبکہ تھرڈ پارٹی کی مدد سے تجزیہ کروا کر دس روز کے اندر وزارت کو تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے گی۔
وزیر ریلوے نے ہدایت دی کہ ریلوے کی گاڑیوں کی ریفربشمنٹ کا کام 60 دن کے اندر مکمل کیا جائے اور ان میں موجود سہولیات کو بہتر بنایا جائے تاکہ مسافروں کو معیاری اور محفوظ سفر فراہم کیا جا سکے۔
محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے کے شعبے کی ترقی اور بہتری کے لیے وقت پر اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، اور متعلقہ ادارے اس مقصد کے حصول میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔