ایف آئی اے لاہور زون کا حوالہ ہنڈی اور انسانی سمگلنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

ایف آئی اے لاہور زون کا حوالہ ہنڈی اور انسانی سمگلنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

لاہور :وفاقی تحقیقاتی ادارہ (FIA) لاہور زون نے حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ایف آئی اے لاہور زون کی خصوصی ٹیموں نے اس سلسلے میں مشکوک افراد کی فہرستیں تیار کرنا شروع کر دی ہیں۔ ان فہرستوں میں ایسے افراد شامل کیے جا رہے ہیں جن کے خلاف ثبوت اور شواہد موجود ہیں یا جن پر شبہ ہے کہ وہ غیر قانونی ترسیلات زر اور سمگلنگ میں ملوث ہیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ لسٹوں میں شامل افراد کی سخت مانیٹرنگ کے بعد ان کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں کی جائیں گی تاکہ ان جرائم کا مستقل سدباب کیا جا سکے۔

ایف آئی اے کی یہ مہم نگران حکومت کی ہدایات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ٹیگز: