لاہور :لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے کنٹرولڈ ایریاز میں غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ایل ڈی اے کی مختلف ٹیموں نے گلبرگ، نیو گارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، سمن آباد اور ویلنشیا ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 68 املاک کو سربمہر کر دیا۔
ترجمان ایل ڈی اے کے مطابق، جن املاک کو سیل کیا گیا ہے ان میں اکثریت کا کمرشل فیس کی عدم ادائیگی یا غیر قانونی طور پر کمرشل استعمال شامل ہے۔
آپریشن کے دوران گلبرگ، نیو گارڈن ٹاؤن اور فیصل ٹاؤن میں 25 املاک، سمن آباد میں 13 املاک کو سیل کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن شہری پلاننگ قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے اور غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لیے جاری رہے گا۔