انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت دیگر رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت دیگر رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی

لاہور:انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہنوں علیمہ خانم اور عظمیٰ خانم سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔

یہ عبوری ضمانت نو مئی کو پیش آنے والے واقعات کے مقدمات سے متعلق ہے۔ عدالت نے تمام درخواست گزاروں کو موقع دیا ہے کہ وہ آئندہ سماعت پر اپنے مؤقف کے ساتھ پیش ہوں۔

ٹیگز: