ملک سے مون سون کا اختتام، آئندہ دنوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

ملک سے مون سون کا اختتام، آئندہ دنوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

اسلام آباد:ملک کے بیشتر علاقوں سے مون سون سیزن رخصت ہو چکا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران کسی نمایاں موسمی نظام کی پیش گوئی نہیں کی گئی، جس کے باعث ملک کے بیشتر حصوں میں موسم معمول کے مطابق رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب اور سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں آئندہ دنوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، جو امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے عمل کے لیے معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

ادھر، ملک کے بالائی علاقوں میں رات کے وقت درجۂ حرارت معتدل رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جب کہ دن کے وقت بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔

محکمۂ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ گرم موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خاص طور پر دوپہر کے وقت غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں۔

ٹیگز: