لاہور:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والے ایک لاکھ سے زائد امیر افراد کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ بڑے بنگلوں، مہنگی گاڑیوں اور زیورات کی نمائش کرنے والوں کو ٹیکس ریٹرنز میں اپنی آمدنی کے ذرائع واضح کرنا ہوں گے۔
ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ دولت کی نمائش کرنے والوں کو ٹیکس قوانین کی پاسداری کرنا ہوگی ورنہ سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ قدم ٹیکس چوری روکنے اور ملک میں آمدنی کے ذرائع کی شفافیت بڑھانے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔