لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے سخت اقدامات متوقع، جرمانے اور لائسنس معطلی کا قوی امکان

لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے سخت اقدامات متوقع، جرمانے اور لائسنس معطلی کا قوی امکان


لاہور: لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے اب کوئی نرمی نہیں ہوگی۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے بھجوائی گئی سمری حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے، جس کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کے لائسنس معطل کیے جا سکیں گے اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

نیوز ذرائع کے مطابق سمری کی تمام متعلقہ اداروں سے منظوری حاصل کر لی گئی ہے اور اب اسے کابینہ کمیٹی کو بھجوایا جائے گا۔ اس سمری میں ٹریفک کے 25 مختلف اقسام کی خلاف ورزیوں پر کم از کم 2 ہزار روپے جرمانہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ جرمانہ 20 ہزار روپے تک رکھا جائے گا۔

ٹیگز: