محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ کا اہم اقدام: گندم ذخائر کی ویری فکیشن اور جیو ٹیگنگ کا آغاز

محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ کا اہم اقدام: گندم ذخائر کی ویری فکیشن اور جیو ٹیگنگ کا آغاز

لاہور: محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ نے صوبہ بھر کے گوداموں میں موجود گندم کے ذخائر کی فزیکل ویری فکیشن اور جیو ٹیگنگ کا پہلی بار آغاز کر دیا ہے۔ یہ اقدام سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں 4 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی سیکرٹری ڈویلپمنٹ اینڈ بجٹ شزہ رحمان کریں گی۔

اس مانیٹرنگ کمیٹی کا مقصد گندم کے ذخائر کی درست معلومات اکٹھی کرنا اور ذخیرہ اندوزی روکنا ہے تاکہ عوام کو بروقت اور مناسب قیمت پر گندم کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

ٹیگز: