ڈرگ فری پنجاب مہم کے تحت پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز جاری

ڈرگ فری پنجاب مہم کے تحت پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز جاری

لاہور: پنجاب پولیس کی جانب سے صوبہ بھر میں انسداد منشیات کے حوالے سے سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ رواں سال منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر مجموعی طور پر 73,850 چھاپے مارے گئے ہیں۔

پولیس نے منشیات کے دھندے میں ملوث 45,298 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں۔ ان کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 25,633 کلوگرام چرس، 2,381 کلوگرام ہیروئن اور 1,453 کلوگرام آئس برآمد کی گئی ہے۔

یہ کریک ڈاؤن پنجاب پولیس کی ڈرگ فری پنجاب مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد منشیات کی روک تھام اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ بنانا ہے۔

ٹیگز: