لاہور: پنجاب میں سرپلس اساتذہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے پیڈا ایکٹ کے تحت درخواست نہ دینے والے اساتذہ کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
محکمہ تعلیم نے بارہا ہدایت کے باوجود سرپلس اساتذہ کی جانب سے پوسٹنگ کے لیے درخواست نہ دینے پر تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (CEO) کو کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
اس کارروائی کا مقصد مزید تقرری یا ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواستیں جمع کرانا یقینی بنانا ہے تاکہ سرپلس اساتذہ کی فہرست میں واضح صورتحال قائم ہو سکے۔