پنجاب میں ٹریفک پولیس اور ستھرا پنجاب کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار

پنجاب میں ٹریفک پولیس اور ستھرا پنجاب کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے ٹریفک پولیس اور ستھرا پنجاب کی ٹیموں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔ حکومت نے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ ٹریفک پولیس کے اہلکار جو ٹریفک کے دھوئیں اور آلودگی میں کھڑے رہتے ہیں، انہیں ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

حکم نامے میں سینئر افسران کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور ماسک پہننے کی پابندی کا مکمل طور پر خیال رکھیں۔ اسی طرح ستھرا پنجاب کی تمام ٹیموں کو بھی ماسک پہننے کی سخت ہدایت دی گئی ہے اور سینئر افسران کو نگرانی کا ذمہ دار بنایا گیا ہے تاکہ ماسک پہننے کے قواعد کی خلاف ورزی نہ ہو۔

ٹیگز: