بھارت میں دیوالی کی آتش بازی اور پرالی جلانے سے لاہور اور قصور میں سموگ کی شدت میں اضافہ

بھارت میں دیوالی کی آتش بازی اور پرالی جلانے سے لاہور اور قصور میں سموگ کی شدت میں اضافہ

لاہور: بھارت میں دیوالی کی آتش بازی اور پرالی جلانے کے باعث لاہور اور قصور میں سموگ کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ لاہور کا 'اے کیو آئی' (ائیر کوالٹی انڈیکس) خطرناک سطح تک پہنچ گیا ہے، جس سے شہریوں کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

پانچ ہندوستانی شہروں سے تقریباً 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آلودہ ہوائیں لاہور کے فضائی معیار کو خراب کر رہی ہیں۔ امرتسر، فیروزپور، پٹیالہ، گرداسپور، سنگھرور، بھٹنڈہ، موگہ، برنالہ، مانسہ اور فریدکوٹ سے آنے والی یہ ہوائیں پاکستانی شہروں میں آلودگی کی سطح بلند کر رہی ہیں۔

لاہور کے زیادہ آلودہ علاقوں میں سموگ گنز گزشتہ رات سے فعال ہیں تاکہ فضائی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔

صوبائی وزیر صحت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سموگ سے بچاؤ کے لیے حکومت کی سیکٹورل مشینری پوری طرح متحرک ہے اور موثر اقدامات جاری ہیں۔

ٹیگز: