لاہور میں دھواں چھوڑتی اور بغیر فٹنس سرٹیفیکٹ کی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

لاہور میں دھواں چھوڑتی اور بغیر فٹنس سرٹیفیکٹ کی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن


لاہور: لاہور میں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے یکم تا 20 اکتوبر تک دھواں چھوڑنے والی اور بغیر فٹنس سرٹیفیکٹ کی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی ہیں۔ اس دوران ہزاروں گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا جس کے نتیجے میں تقریباً 1000 سے زائد گاڑیوں کے خلاف چالان کیے گئے اور 500 سے زائد گاڑیاں بند کر دی گئیں۔

مزید برآں، بغیر فٹنس سرٹیفیکٹ کے چلنے والی 550 سے زائد گاڑیاں بھی کارروائی کے تحت بند کی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں، اوورلوڈنگ میں ملوث 1600 سے زائد گاڑیوں کے خلاف بھی چالان کیے گئے ہیں۔

ٹیگز: