پنجاب میں موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کا افتتاح

پنجاب میں موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کا افتتاح

لاہور ؒ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے پہلے موبائل پولیس سٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس موبائل پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر کے اندراج، ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء اور تجدید کی سہولت میسر ہوگی، جس سے شہریوں کو پولیس اور لائسنسنگ کے امور میں آسانی حاصل ہوگی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے موبائل پولیس سٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کا تفصیلی معائنہ کیا اور چابیاں متعلقہ افسران کے حوالے کیں۔ انہوں نے عملے سے کہا کہ عوام کے ساتھ ہمدردانہ اور دوستانہ رویہ اپنایا جائے تاکہ شہریوں کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔

یہ موبائل یونٹ خصوصی طور پر لڑکیوں کے تعلیمی اداروں اور ورکنگ ویمن کو خدمات فراہم کرے گا، جس کا مقصد خواتین کو سہولت اور تحفظ فراہم کرنا ہے۔

ٹیگز: