لاہور: دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے، جہاں اس وقت درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ 95 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے، جس کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلع قصور میں ممکنہ متاثرہ علاقوں میں 17 ریلیف کیمپس قائم کیے جا چکے ہیں تاکہ لوگوں کو فوری مدد اور پناہ فراہم کی جا سکے۔
ادھر نمائندہ نیو نیوز لاہور، فاخرہ خلیل کے مطابق صورت حال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے، اور امدادی ادارے کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔