لاہور میں ہوا کا معیار بہتر ہونے کا امکان، پنجاب حکومت کے اینٹی سموگ اقدامات مؤثر

لاہور میں ہوا کا معیار بہتر ہونے کا امکان، پنجاب حکومت کے اینٹی سموگ اقدامات مؤثر

لاہور:پنجاب حکومت کے مؤثر اقدامات اور ہوا کی کم رفتار کے باعث آج لاہور میں ہوا کا معیار نسبتاً بہتر رہنے کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق، مشرق سے مغرب کی طرف چلنے والی ہواؤں کے باعث لاہور میں فضائی آلودگی کی سطح (AQI) اوسطاً 220 سے 240 کے درمیان متوقع ہے جو گزشتہ دنوں کی نسبت کم ہے۔

گذشتہ روز بھارت میں دیوالی کے موقع پر آتش بازی اور پرالی جلانے کی وجہ سے پیدا ہونے والی سموگ ہوا کے راستے لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں تک پہنچ گئی تھی، جس سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا تھا۔ تاہم، پنجاب حکومت کی جانب سے اینٹی سموگ آپریشنز کے باعث صورتحال کو کنٹرول کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا اثر آج لاہور میں بہتر ہوا کے معیار کی صورت میں نظر آئے گا، جس سے شہریوں کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

ٹیگز: