لاہور:لاہور کے مزنگ علاقے میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مریم نواز نے ذمہ داران کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیراعلیٰ نے غیر قانونی اور خطرناک پتنگ بازی پر سخت غم و غصہ بھی ظاہر کیا اور عوام کی جان و سلامتی کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں اور اس ظالمانہ کھیل کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔