ملتان :پنجاب کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سیلاب زدگان کے لیے فوری اور موثر اقدامات کیے اور 26 دن کے اندر متاثرین سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے۔
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگ زیب نے ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلڈ ریلیف سروے پنجاب میں 28 اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد مزید موثر امدادی کارروائیاں کی جائیں گی۔
حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے خصوصی اقدامات جاری ہیں تاکہ جلد سے جلد عوام کو سکون فراہم کیا جا سکے۔