لاہور سمیت پنجاب میں پتنگ بازی پر کریک ڈاؤن، 1500 سے زائد گرفتاریاں اور 5800 سے زائد مقدمات درج

لاہور سمیت پنجاب میں پتنگ بازی پر کریک ڈاؤن، 1500 سے زائد گرفتاریاں اور 5800 سے زائد مقدمات درج

لاہور:لاہور سمیت پنجاب بھر میں پتنگ بازی کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔ رواں سال اب تک پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1500 سے زائد ملزم گرفتار کیے گئے جبکہ 5800 سے زائد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق مختلف شہروں سے مجموعی طور پر 529,000 پتنگیں اور 21,301 چرخیاں برآمد کی گئیں، جن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ مزید برآں 1350 کیسز کے چالان متعلقہ عدالتوں میں جمع کرائے گئے ہیں۔

پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے پتنگ بازی پر پابندی سختی سے نافذ کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور حادثات کی روک تھام کی جا سکے۔

ٹیگز: