لاہور:وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ہنرمند پروگرام کے تحت اب تک ایک لاکھ اسی ہزار سے زائد نوجوانوں کو تربیت دی جانے کی رپورٹ پیش کی گئی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پچہتر ہزار سے زائد نوجوان ہنرمند بن کر مختلف شعبوں میں برسر روزگار ہو چکے ہیں جبکہ پندرہ ہزار نوجوان نے بین الاقوامی اداروں میں ملازمت حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے جاری پروگراموں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں نوجوانوں کی فنی تربیت اور کاروباری مواقع بڑھانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔