لاہور:موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی موسمی امراض میں شدت آ گئی ہے، جہاں زکام، چھاتی کے انفیکشن اور ملیریا کے کیسز میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی، درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ اور ہوا میں نمی کی زیادتی نے وائرس اور بیکٹیریا کے پھیلاؤ کو تیز کر دیا ہے، جس کی وجہ سے خاص طور پر بچوں میں سینے کے انفیکشن کی شکایات بڑھ گئی ہیں۔
صحت کے ادارے شہریوں کو ہدایت کر رہے ہیں کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں، بروقت طبی امداد حاصل کریں اور حفاظتی تدابیر اپنائیں تاکہ ان بیماریوں سے بچا جا سکے۔