گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کا 33 واں اجلاس طلب کر لیا

گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کا 33 واں اجلاس طلب کر لیا

لاہور:گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کا 33 واں اجلاس 24 اکتوبر 2025 بروز جمعہ دوپہر 2 بجے طلب کر لیا ہے۔ اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔

اس اجلاس میں مختلف صوبائی امور پر تبادلہ خیال اور اہم بلوں کی منظوری متوقع ہے۔ اسمبلی کے اراکین سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ صوبے کی ترقی، عوامی مسائل کے حل اور قانون سازی کے حوالے سے بھرپور شرکت کریں گے۔

نمائندہ لاہور رنگ  وقاص غوری کے مطابق، اجلاس میں صوبائی حکومت کی ترجیحات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا جائے گا۔

ٹیگز: