پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، لاہور میں مریضوں کی تعداد 166 تک پہنچ گئی

پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، لاہور میں مریضوں کی تعداد 166 تک پہنچ گئی

لاہور:پنجاب بھر میں ڈینگی مچھروں کی افزائش میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہور میں بھی ایک اور ڈینگی کا مریض سامنے آیا ہے جس کے بعد شہر میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 166 ہو گئی ہے۔

ڈینگی سے بچاؤ کے لیے ابھی تک موثر سپرے اور سرویلنس شروع نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے صورتحال تشویشناک ہے۔ ہسپتالوں میں ڈینگی کاونٹرز غیر فعال ہیں جبکہ نجی کلینکس پر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ مریض علاج میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، جس سے صحت کے نظام پر بوجھ بڑھ رہا ہے۔

ٹیگز: