ہر جیولر کی این ڈی ایم میں رجسٹریشن لازمی،  پولیس سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ لینا بھی ضروری

 ہر جیولر کی این ڈی ایم میں رجسٹریشن لازمی،  پولیس سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ لینا بھی ضروری

لاہور:جیولرز کو این ڈی ایم (نیشنل ڈیزائن مینیجر) میں رجسٹر ہونا لازمی قرار دے دیا گیا ہے، جس کے باعث جیولرز میں تشویش پیدا ہو گئی ہے۔ اب جیولرز کو بیس لاکھ روپے مالیت کے سونا خریدنے والے خریداروں کا شناختی کارڈ نمبر بھی فراہم کرنا ہوگا۔

این ڈی ایم میں رجسٹریشن کے لیے پولیس سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ لینا بھی ضروری ہو گیا ہے، جو یہ تصدیق کرے گا کہ جیولر کے خلاف کوئی مقدمہ تو رجسٹر نہیں ہے۔ اس اقدام کا مقصد شفافیت کو فروغ دینا اور غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا ہے۔

جیولرز کی طرف سے اس نئی پابندی پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے، جبکہ متعلقہ حکام نے سختی سے نوٹس جاری کر کے اس قانون کی پابندی کا حکم دیا ہے۔

ٹیگز: