سٹی ٹریفک پولیس کا لاہوریوں کے لیے تحفہ: شہر میں موبائل ورکشاپ کا آغاز

سٹی ٹریفک پولیس کا لاہوریوں کے لیے تحفہ: شہر میں موبائل ورکشاپ کا آغاز

لاہور: سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے ایک اہم سہولت کا آغاز کر دیا ہے۔ اب اگر کسی کی موٹر سائیکل یا گاڑی سڑک پر خراب ہو جائے تو وہ مفت میکنک کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔

اس نئے انتظام کے تحت موبائل ورکشاپ سڑک پر پہنچ کر فوری مرمت کا کام کرے گی، جس سے شہریوں کو اضافی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق، اس سہولت کا مقصد ٹریفک میں رکاوٹ کو کم کرنا اور شہریوں کی مشکلات کو آسان بنانا ہے۔ شاہد رضوی اس رپورٹ میں مزید بتاتے ہیں کہ یہ اقدام لاہوریوں کے لیے کس حد تک فائدہ مند ثابت ہوگا۔