ایف آئی اے لاہور زون کا حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کریک ڈاؤن، لاکھوں روپے کی برآمدگی

ایف آئی اے لاہور زون کا حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کریک ڈاؤن، لاکھوں روپے کی برآمدگی

لاہور: ایف آئی اے لاہور زون نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران بڑی کارروائیاں کی ہیں۔ برانڈرتھ روڈ لاہور میں چھاپے کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالوہاب، محمد اسرار خان اور عمیر کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 68 لاکھ 31 ہزار روپے برآمد کیے گئے، جن میں    عبدالوہاب اور محمد اسرار خان سے 40 لاکھ روپے،    عمیر سے 28 لاکھ 31 ہزار روپے شامل ہیں۔

کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی کی رسیدیں اور ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کیے گئے ہیں، جو ان کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہونے کی تصدیق کرتے ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور اس نیٹ ورک سے جڑے مزید افراد کی گرفتاریوں کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

ٹیگز: