لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے شیر پاؤ پل جلاؤ گھیراؤ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی سمیت 6 ملزمان کو بری کر دیا، جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چودھری، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید سمیت 8 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
فیصلہ جج ارشد جاوید نے سنایا، سزا یافتہ افراد پر پرتشدد کارروائیوں اور اشتعال انگیزی میں ملوث ہونے کے الزامات تھے۔