پوزیشن ہولڈرز کا اعلان ہوگیا، لاہور بورڈ میٹرک کے سالانہ نتائج کل جاری کرے گا

پوزیشن ہولڈرز کا اعلان ہوگیا، لاہور بورڈ میٹرک کے سالانہ نتائج کل جاری کرے گا

لاہور: تعلیمی بورڈ لاہور کی جانب سے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا باضابطہ اعلان کل (24 جولائی) کو کیا جائے گا۔

نتائج کے منتظر طلبا کی بڑی تعداد کل ویب سائٹس پر آن لائن نتائج معلوم کرنے کے لیے رجوع کرے گی۔ لاہور بورڈ کے تحت امتحان دینے والے طلبا اپنا نتیجہ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.biselahore.com پر چیک کر سکیں گے۔

ویب سائٹ کے ہوم پیج پر "میٹرک رزلٹ 2025" کا آپشن نمایاں طور پر موجود ہوگا۔ طلبا اس پر کلک کر کے ایک نئی ونڈو کھول سکیں گے، جہاں اپنا رول نمبر درج کر کے فوری طور پر نتیجہ اسکرین پر حاصل کیا جا سکے گا۔

بورڈ حکام کے مطابق، ویب سائٹ پر نتائج کے حصول کا عمل سادہ اور تیز تر بنایا گیا ہے تاکہ طلبا کو کسی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

یاد رہے کہ میٹرک امتحانات میں شریک لاکھوں طلبا اور ان کے والدین کو نتائج کا شدت سے انتظار ہے، جو کل ختم ہو جائے گا۔

ٹیگز: