سیاحت کے فروغ کے لیے بڑا قدم۔۔۔لاہور کی نہر کنارے شپ ریسٹورنٹس اور پکنک پوائنٹس بنانے کی منظوری 

 سیاحت کے فروغ کے لیے بڑا قدم۔۔۔لاہور کی نہر کنارے شپ ریسٹورنٹس اور پکنک پوائنٹس بنانے کی منظوری 

لاہور:  پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سربراہی میں ہونے والے صوبائی کابینہ اجلاس میں لاہور کی نہر کنارے شپ ریسٹورنٹس اور پکنک پوائنٹس بنانے کی منظوری دے دی گئی۔
سینئر رپورٹرنمائندہ لاہور رنگ ادریس شیخ کے مطابق  اجلاس میں صوبائی کابینہ نے اس منصوبے کے لیے 54 کروڑ 94 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دی۔ منصوبے کے تحت نہر کے مختلف مقامات پر بحری جہاز کی شکل کا جدید ریسٹورنٹ تعمیر کیا جائے گا، جہاں شہریوں کے لیے باربی کیو ایریا، فوارے، فوڈ کارنرز، سیلفی پوائنٹس اور دیگر تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں سیاحت اور فیملی انٹرٹینمنٹ کے فروغ کے لیے ایسے منصوبے نہ صرف شہریوں کے لیے تفریح کا ذریعہ بنیں گے بلکہ مقامی معیشت کو بھی فائدہ پہنچائیں گے۔

صوبائی حکومت کے مطابق منصوبے پر جلد کام شروع کیا جائے گا اور لاہور کو بین الاقوامی معیار کی تفریحی سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔

ٹیگز: