صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اہم اجلاس، پنجاب کے صحت پروگرامز اور ہسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اہم اجلاس، پنجاب کے صحت پروگرامز اور ہسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ

لاہور:  صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، پروفیسر احسن وحید راٹھور نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کے صحت پروگرامز، ٹیچنگ ہسپتالوں کی کارکردگی، ایچ آر کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات، اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے پیرامیٹرز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ افسران نے وزیر صحت کو مختلف منصوبوں کی پیشرفت اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں صحت کے شعبے کی بہتری اور بہتر میڈیکل سروسز کی فراہمی کے حوالے سے اہم سفارشات بھی سامنے آئیں۔

وزیر صحت نے ہدایات جاری کیں کہ صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے فوری طور پر تمام اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔

ٹیگز: