پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی موٹر سائیکل فٹنس سرٹفیکیٹ کا نفاذ جلد متوقع

پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی موٹر سائیکل فٹنس سرٹفیکیٹ کا نفاذ جلد متوقع

لاہور:پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے موٹر سائیکلوں کے لیے فٹنس سرٹفیکیٹ لاگو کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ سیکرٹری پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی حسان احسن کا کہنا ہے کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں اور فٹنس سرٹفیکیٹ کے نفاذ کے لیے قانون میں ترمیم کر لی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عنقریب اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا اور عوام کو اس حوالے سے آگاہی دینے کے لیے بھی جلد آگاہی مہم شروع کی جائے گی تاکہ شہری اس تبدیلی سے باخبر رہیں اور اپنی گاڑیاں معیاری بنا سکیں۔

ٹیگز: