گھر کے قریب تبادلہ کرانے والے اساتذہ کے لیے پالیسی میں نرمی، تبادلوں پر 3 سال کی پابندی ختم

گھر کے قریب تبادلہ کرانے والے اساتذہ کے لیے پالیسی میں نرمی، تبادلوں پر 3 سال کی پابندی ختم

لاہور: حکومت نے گھر کے قریب تبادلہ کرانے والے حق دار اساتذہ کے لیے پالیسی میں نرمی کا اعلان کر دیا ہے۔ اب حق دار اساتذہ پر تبادلوں کے لیے پہلے سے لاگو 3 سال کی پابندی ختم کر دی گئی ہے، جب کہ اس سے قبل کسی بھی ایک اسٹیشن پر 3 سال گزارنا لازمی تھا۔

نئی پالیسی کے تحت حق دار اساتذہ کے لیے سیس (CSES) پر الگ سے آپشن فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ آسانی سے تبادلے کی درخواست دے سکیں۔

علاوہ ازیں، اوپن میرٹ کے تحت تبادلوں کے لیے آن لائن درخواستیں موصول کی جا رہی ہیں، جس سے اساتذہ کو سہولت میسر آئے گی۔

ٹیگز: