سیلاب سے بچاؤ کے لیے پنجاب میں اعلیٰ اختیاراتی پارلیمانی کمیٹی تشکیل، پیپلز پارٹی کے سید علی حیدر گیلانی سربراہ مقرر

سیلاب سے بچاؤ کے لیے پنجاب میں اعلیٰ اختیاراتی پارلیمانی کمیٹی تشکیل، پیپلز پارٹی کے سید علی حیدر گیلانی سربراہ مقرر

لاہور: پنجاب اسمبلی نے مستقبل میں سیلاب سے بچاؤ کے لیے ایک اعلیٰ اختیاراتی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اس کمیٹی کی قیادت پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید علی حیدر گیلانی کریں گے۔ کمیٹی میں کل 24 اراکین اسمبلی شامل ہیں۔

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تیس دن کے اندر اپنی رپورٹ تیار کرے جس میں سیلاب سے بچاؤ کے موثر اقدامات اور سفارشات شامل ہوں گی۔

یہ کمیٹی صوبے میں سیلاب کی ممکنہ تباہ کاریوں کو روکنے اور متاثرہ علاقوں کی حفاظت کے لیے حکومتی پالیسیز اور اقدامات کا جائزہ لے گی۔

ٹیگز: